dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف سیاسی مکالمے سے ہوگا‘نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی جانب سے نیشنل پارٹی کے لیڈرشپ کی اسلام آباد میں ہونے والے سیاسی ملاقاتوں کے حوالے سے کنفیوڑن اور گمراہ کن تاثر پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور نیشنل پارٹی کے بارے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں طاقت کے استعمال (آپریشن) کی حمایت کررہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس طرح کے منفی و بے بنیاد پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد میں صاحبِ اقتدار جماعت کی قیادت سے ملاقات میں واضع کردیا تھا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف سیاسی مکالمے جمہوری عمل اصلاحات اور مثبت اقدامات میں ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور صوبے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو۔ بیان میں میڈیا اداروں اور صحافتی نمائندوں سے کہا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے گریز کریں، ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور حقائق کی تصدیق کے بعد ہی خبریں نشر یا شائع کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More