Category: پاکستان

  • بین الصوبائی تعاون قومی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے: صدر آصف علی زرداری

    بین الصوبائی تعاون قومی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے: صدر آصف علی زرداری

     

    کراچی/کوئٹہ ( آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی، تعاون کے فروغ اور قومی استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور تعاون قومی یکجہتی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

  • موسمی تغیرات سےنبردآزما ہونے کےلیےوفاقی اورصوبائی سطح پرتعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم

    موسمی تغیرات سےنبردآزما ہونے کےلیےوفاقی اورصوبائی سطح پرتعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مکمل تعاون ناگزیر ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی تیاری، ممکنہ سیلابی صورتحال اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی اداروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام اس ہفتے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں تاکہ مون سون سے قبل زمینی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

    وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی کی نگرانی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور متعلقہ وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی، جو صوبائی اداروں کے ساتھ عملی رابطہ اور تعاون یقینی بنائے گی۔

    ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کو ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

    وزیر خزانہ کو ممکنہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی فنڈز کی پیشگی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ بین الاقوامی مالی معاونت سے جاری منصوبوں کو قومی اور مقامی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔

    آبی منصوبوں اور سیلابی خطرات سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو دریاؤں کی گزرگاہوں اور ممکنہ سیلابی راستوں سے تجاوزات کے خاتمے اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تمام متعلقہ اداروں کو مون سون کے دوران اپنی ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیتیں عوام کی حفاظت اور سہولت کے لیے بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون کی تیاریوں، ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہروں اور غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے امکانات نمایاں ہیں۔پاکستان میں بھی جولائی کے دوران شدید گرمی کے ساتھ معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق مجوزہ حکمت عملی کے تحت تمام ضروری انتظامات اور پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، عطا اللّٰہ تارڑ، سردار اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ، چیئرمین واپڈا سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • ناران: ویڈیو بنانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی

    ناران: ویڈیو بنانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی

    مانسہرہ کے سیاحتی علاقے ناران میں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی۔

    پولیس کے مطابق چار دوست گاڑی کو دریا سے گزار کر ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں بہہ گئی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بچا لیا۔

    ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق دریا میں بہہ جانے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی سے متعلق دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا سفارتی ذرائع سے تبادلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔

  • وزیر دفاع کی سندھ طاس معاہدے سے متعلق ڈاکٹر وکٹرگاو کے بیان کی تائید

    وزیر دفاع کی سندھ طاس معاہدے سے متعلق ڈاکٹر وکٹرگاو کے بیان کی تائید

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے  ڈاکٹر وکٹر گاو کے بیان کو اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قرار دیا۔

    ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے انڈس واٹر ٹریٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اس حصے میں کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات بالخصوص اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیئے۔

    ڈاکٹر وکٹرگاو نے کہا کہ اس نشست کے تناظر میں دریائے سندھ کے آزادنہ بہاؤ پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی مسلم سمجھا جانا چاہیئے۔

  • پی پی کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا: سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پارٹی رکنیت سے مستعفی

    پی پی کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا: سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پارٹی رکنیت سے مستعفی

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیا ہے، سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید ناراض تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انہیں وسطی باغ سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا جس پر انہوں نے اپنے حلقوں سے ٹکٹ نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ سردار تنویر الیاس اپنی قریبی سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ سیاسی لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے دیرینہ کارکنوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو پرانے کارکنوں پر فوقیت نہیں دی جائے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ ٹی ٹکٹ خالصتاً میرٹ پر دیے جائیں گے، جبکہ ٹکٹوں سے محروم رہنے والے دیرینہ کارکنوں کو منانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

    مزید برآں پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سے متعلق بیانات دینے پر سردار تنویر الیاس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔

  • سہیل آفریدی کا صحافیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

    سہیل آفریدی کا صحافیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت آزاد، ذمہ دارانہ اور خودمختار صحافت کے فروغ کے ساتھ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

     

    انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا کالونیز کے قیام، فزیبلٹی اور ڈیزائن کے لیے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

     

    وزیراعلیٰ کے مطابق پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے، صوبے بھر کے ضلعی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے اور انفارمیشن سیکٹر میں جدت و ترقی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

     

    انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کی مالیت 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

     

    وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم اجرت کی ادائیگی سے مشروط بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں کی ترقی کے ساتھ کارکن صحافیوں کے بہتر حالاتِ کار اور فلاح و بہبود بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

     

    انہوں نے نیو پشاور ویلی سٹی میڈیا انکلیو کے منصوبے پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے اور قواعد و ضوابط کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، جبکہ صحافیوں کے لیے مطالعاتی دوروں کے انعقاد کی بھی ہدایت جاری کی۔

     

    اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو پریس کلب کے دورے اور نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کی دعوت بھی دی۔

  • ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق سیاحوں کو مہنگا پڑ گیا

    ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق سیاحوں کو مہنگا پڑ گیا

    کے ڈی اے حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے گاڑی دریا میں پھنس گئی۔

     

    گاڑی دریائے کنہار میں ڈوبنے پر کے ڈی اے حکام کے ریسکیو بوٹ نے گاڑی میں موجود چار افراد کو ریسکیو کر لیا۔

     

    کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

  • پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

     

    فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

     

    اس موقع پر قانون سازی، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

     

    ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان مسلسل فروغ پاتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور تعمیری مکالمے کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

  • پنجاب میں 9 لاکھ کسان کارڈ جاری، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم

    پنجاب میں 9 لاکھ کسان کارڈ جاری، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کسان کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار کاشتکاروں کو شامل کر لیا گیا ہے اور مجموعی تعداد 10 لاکھ کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔

     

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کسان کارڈ کے تحت دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی، جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھادوں کی خریداری کے لیے استعمال کیا۔

     

    اجلاس کو بتایا گیا کہ خریف کی فصل کے لیے 116 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے، جن میں سے 62 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں، جبکہ خریف قرضوں کا 75 فیصد حصہ کاشتکاروں نے خالصتاً کھاد پر خرچ کیا۔

     

    اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی آڈٹ فرم KPMG کسان کارڈ پروگرام کے اثرات سے متعلق اپنی رپورٹ 30 ستمبر تک پیش کرے گی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان کارڈ پروگرام کی عالمی سطح پر تشہیر بھی کی جائے گی۔

     

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسان کو حقیقی معنوں میں ایمپاور کیا ہے۔

     

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تین مراحل کے دوران 34 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں، بریفنگ کے مطابق ٹریکٹر حاصل کرنے والے 41 فیصد کاشتکار ایسے ہیں جنہیں زندگی میں پہلی بار ٹریکٹر ملا، جبکہ 20 فیصد کسانوں نے ٹریکٹر کے ساتھ جدید زرعی آلات بھی خریدے ہیں۔

     

    مزید بتایا گیا کہ 32 فیصد کاشتکار دیگر کسانوں کو سروس پرووائیڈر کے طور پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

     

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تین سال کے دوران 50 ہزار ٹریکٹرز دیے جائیں گے، جبکہ ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے، ٹریکٹرز کی تقسیم کے پورے طریقہ کار میں انسانی مداخلت مکمل طور پر ختم کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔