dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

سرفراز احمد بگٹی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، جاری منصوبوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ہفتہ کو دفترِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات، جاری منصوبوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ امن و امان کی صورتِ حال کے حوالے سے انہوں نے بلوچستان بھر میں امن و استحکام کے فروغ اور عوام کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More