dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

سوراب ،مستونگ میں دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ،عزم کا ثبوت ہے، میر سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں پر پاک فوج، دیگر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سوراب اور مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا ہے، جبکہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کے لیے بلوچستان کی سرزمین کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More