dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

کوئٹہ ،ریلویز پولیس کی کارروائی، 11 کلو آئس اور 6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ، ریلویز پولیس کوئٹہ نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 11 کلو آئس اور 6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔حکام کے مطابق ریلوے پولیس نے پتوکی کے رہائشی ملزم ماجد کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا جو گھی کے گیلن میں مہارت سے چھپا کر آئس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔دوسری کارروائی میں جعفر ایکسپریس کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بہاولپور کے رہائشی ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 17 پیکٹ چرس اور ایک پیکٹ آئس برآمد ہوئی، ملزم نے منشیات گھی کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کامیاب کارروائیوں پر افسران اور جوانوں کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More