dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

آئی جی پولیس بلوچستان نے سنگین غفلت ،بدانتظامی، لاپروائی اور ناہلی ثابت ہونے پر سابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او سٹی تربت انسپکٹر شیر جان کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد سابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او سٹی تربت انسپکٹر شیر جان کو سنگین غفلت،نااہلی بدانتظامی اور فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پر پولیس ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملزم افسر کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی اور انکوائری کی سفارشات کے جواب اور ذاتی سماعت کے بعد بھی وہ الزامات کی موثر تردید یا کوئی قابل قبول اور ٹھوس جواز پیش نہ کر سکے،ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں فرائض کی انجام دہی میں غفلت، بدانتظامی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی جبکہ محکمہ میں موجود خود احتسابی عمل کے نظام کے تحت جزا اور سزا کے مطابق اہلکاروں کو نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹس اور ترقیاں دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More