سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔صادق سنجرانی کو پاکستان بھر سے رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔48 سالہ صادق سنجرانی مارچ 2018ءسے مارچ 2024ءتک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی، جبکہ 39 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بھی بنے۔نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 1998ءاور 1999ءکے دوران سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ 2008ءسے 2013ءتک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔