dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

گورنر بلوچستان سے ملک حاجی عبدالرحمن بازئی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین ملک حاجی عبدالرحمن بازئی کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کے ٹھیکیداروں کو درپیش اہم مسائل، بالخصوص قبائلی علاقوں میں انکم ٹیکس کے نفاذ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص ناکافی فنڈز، بلوچستان کمپوزٹ شیڈول ریٹس 2026 کے نرخوں کا ازسرِنو جائزہ، اور جاری ترقیاتی اسکیمات کے لیے بروقت اور تسلسل کے ساتھ فنڈز کے اجراءکے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا کہ موجودہ حالات میں ناکافی فنڈز اور غیر مو¿ثر مالیاتی انتظامات کے باعث نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار متاثر ہو رہی ہے بلکہ صوبے کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہزاروں ٹھیکیداروں، انجینئرز، مزدوروں اور دیگر افراد کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح شیڈول ریٹس 2026 کے موجودہ نرخوں کا زمینی حقائق، تعمیراتی لاگت اور مارکیٹ کے موجودہ حالات سے ہم آہنگ ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔وفد نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات کے لیے مطلوبہ فنڈز بروقت اور مرحلہ وار جاری کیے جائیں تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں کمل ہوں، عوامی وسائل ضائع ہونے سے بچیں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کو معاشی استحکام حاصل ہو۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے وفد کو یقین دلایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو متعلقہ اداروں اور حکام کے سامنے مو¿ثر انداز میں پیش کیا جائے گا اور ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بلوچستان کے تعمیراتی شعبے اور ٹھیکیدار برادری کو درپیش مشکلات کے حل کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا۔بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین ملک حاجی عبدالرحمن بازئی اور صوبائی کابینہ نے گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے ٹھیکیداروں کے معاشی، پیشہ ورانہ اور جائز حقوق کے لیے ہر متعلقہ ادارے اور فورم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی۔ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تعمیراتی شعبے کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ٹھیکیدار برادری کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اپنی آواز مو¿ثر انداز میں بلند کرتی رہے گی اور متعلقہ حکام کو زمینی حقائق اور مسائل سے مسلسل آگاہ کرتی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More