dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ، پانچ یا زائد افراد کے اجتماع اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان اور عوامی تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش، عوامی مقامات پر پانچ یا زائد افراد کے اجتماع اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری حکم نامے کے مطابق پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 30 روز تک جاری رہیں گی جنہیں مجاز اتھارٹی قانون کے مطابق واپس، تبدیل یا توسیع دے سکتی ہے۔حکم نامے کے تحت عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش، ساتھ رکھنے یا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم قانون کے تحت خصوصی طور پر مجاز افراد یا مقامات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے اسی طرح عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور دیگر اسی نوعیت کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکم نامے میں عوامی مقامات پر نقاب، ماسک یا کسی بھی ایسے ذریعے سے چہرہ ڈھانپنے یا چھپانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت ممکن نہ رہے۔محکمہ داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More