dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

صوبائی وزراءاور رکن اسمبلی سے آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات

صوبائی وزیرایری گیشن میرصادق عمرانی ،صوبائی وزیر خوراک نورمحمددمڑ،پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی ،رکن بلوچستان اسمبلی میر ظفر زہری ، سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری سے آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل ،صدر میرعبدالسلام لانگو ،جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی ،سینئر نائب صدر حاجی محمدابراہیم اچکزئی ،رابطہ سیکرٹری سا¶تھ میر سلیم بنگلزئی ،قلات کے صدرمیروحید لانگونے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صوبائی وزراءاورارکان اسمبلی بلوچستان بھر کے ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفدنے صوبائی وزراءکو بتایا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے بلوچستان کے تمام اضلاع اور ڈویژن کی کابینہ تشکیل دیدی گئی ہے اور 3اکتوبر کو کوئٹہ میں تقریب حلف برداری میں ایسوسی ایشن کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔صوبائی وزراءاورارکان اسمبلی نے آل بلوچستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کے مسائل غور سے سنے اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی کوایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے دیئے صوبائی وزراءاورکان اسمبلی نے تقریب حلف بردار ی میںشرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More