ضلعی انتظامیہ ویسٹ کوئٹہ کارروائی ،10گداگروں کو گرفتار کرلیا
ضلعی انتظامیہ ویسٹ کوئٹہ نے گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران مزید10گداگروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر گداگروں / بھکاریوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالرزاق کی جانب سے سریاب کے اطراف میں کارروائی کے دوران 10گداگروں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں 9خواتین اورایک مرد شامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ ویسٹ کی گداگروں کے خلاف بلا امتیاز کاررروائیاں جاری ہیں۔