بلوچستان اپنے روایتی ہنر، دستکاری اور سیاحت کے ذریعے معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے، راحیلہ حمید درانی
بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس، حکومت بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے اشتراک سے سردار بہادر خان یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، پی پی اے ایف کے سی ای او نادر گل بڑیچ اور دیگر نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ثقافتی شناخت کا بنیادی باب ہے اور اس کے بغیر ملک کی تاریخ، تہذیب اور قومی شناخت کی تصویر مکمل نہیں ہوسکتی۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ ثقافت تقسیم کے بجائے لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، جبکہ بلوچستان اپنے روایتی ہنر، دستکاری اور سیاحت کے ذریعے معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔پی پی اے ایف کے سی ای او نادر گل بڑیچ نے کہا کہ ادارہ بلوچستان کے 41 اضلاع میں پائیدار ترقی، سماجی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ مقررین نے ثقافتی ورثے کے تحفظ، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو پائیدار ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔