dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

حاجی علی مدد جتک سے ملاقات،میر اکرم بنگلزئی نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ واپس لے لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سیاسی و قبائلی رہنما ملک میر اکرم بنگلزئی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و قبائلی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میر اکرم بنگلزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کے دوران میر اکرم بنگلزئی کے تحفظات تفصیل سے سنے اور انہیں دور کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور یقین دہانی کرائی۔حاجی علی مدد جتک کی یقین دہانی اور مثبت پیش رفت کے بعد ملک میر اکرم بنگلزئی نے اپنے تحفظات دور ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر ملک میر اکرم بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں حاجی علی مدد جتک جیسے حقیقی عوامی رہنما کی موجودگی عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ثابت قدمی سے کھڑے رہتے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماو¿ں نے پارٹی کے استحکام، باہمی رابطوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More