dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

علاقائی امن و استحکام کے فروغ کےلئے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی جس میں مشر ق وسطی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران مشرقِ وسطی میں جاری تنازع کے حل کی کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More