dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ، 5 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشت گرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لوٹ مار، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More