اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہ اہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو یہاںمنعقد ہوا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کی کمی خوش آئند ہے، خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ پیٹرولیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، عالمی صورتِ حال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے۔انہوںنے کہاکہ 128 ارب روپے کے لیے وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میں صوبوں نے بھی ساتھ دیا، معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔