وزیر داخلہ بلوچستان کا قمبرانی روڈ کی رہائشی خاتون کے مبینہ اغوا و تشدد کا نوٹس، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب
کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قمبرانی روڈ کی رہائشی مسماۃ اسماء ولد امان اللہ کے مبینہ اغوا اور تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹے کے اندر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انکوائری کی جائے، جبکہ خاتون پر مبینہ تشدد اور تمام دیگر پہلوؤں کی مکمل و شفاف تحقیقات کی جائیں۔