dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

مسماة اسماءدختر امان اللہ اغواءکیس میں چار ملزمان گرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل نے کہا ہے کہ مسماة اسماءدختر امان اللہ اغواءکیس میں چار ملزمان گرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ایس ایس پی آپریشنز ضیاءالحق مندوخیل نے کہا کہ کچھی بیگ پولیس نے خاتون کے مبینہ اغواءکے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مغویہ کو بھی بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسماة اسماءدختر امان اللہ، سکنہ قمبرانی روڈ کوئٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ اس کی اپنے کزن خدا بخش کے ساتھ سابقہ منگنی 2022 میں ختم ہوگئی تھی خاتون کے مطابق 13 اگست 2026 کو خدا بخش نے محمد رفیق ولد محمد یوسف، جاوید ولد عبدالصمد اور سراج ولد احمد حسین کے ہمراہ اسے گھر سے مبینہ طور پر اغواءکیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور 65 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ FIR No. 161/2026 بجرم دفعہ 365-B PPC تھانہ کچی بیگ میں 14 اگست 2026 کو مسماة شازیہ والدہ متاثرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ تفتیش کی ذمہ داری سب انسپکٹر محبوب علی کو سونپی گئی۔ ضیاءالحق مندوخیل نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے نامزد چاروں ملزمان خدا بخش، محمد رفیق، جاوید اور سراج کو گرفتار کرلیا اور مغویہ کو بازیاب کرلیا پولیس نے مبینہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 اگست 2026 کو بازیاب خاتون کا بیان دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرایا گیا، جبکہ خاتون کا طبی معائنہ سول ہسپتال کوئٹہ میں کرایا گیا ہے، جس کی میڈیکل رپورٹ تاحال موصول ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرفتار ملزمان اس وقت پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More