dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

بلوچستان کی شاہرائیں غیر محفوظ ہونے کا خمیازہ عوام کو مہنگے ہوائی کرایوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے،جے یوآئی کوئٹہ

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ ہونے کا خمیازہ اب عوام کو مہنگے ہوائی کرایوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے، جہاں ایئرلائنز کی جانب سے کوئٹہ سے اسلام آباد کا ٹکٹ ایک لاکھ روپے اور کوئٹہ سے کراچی کا کرایہ 89 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے جو سراسر ظلم اور لوٹ مار کے مترادف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایئرلائنز کی اجارہ داری اور حکومتی بے حسی نے بلوچستان کے عوام کو زمینی اور فضائی دونوں راستوں پر یرغمال بنا دیا ہے، اور اس وقت جب صوبے میں سفر کے متبادل راستے پہلے ہی بند ہیں تو کرایوں میں اس قدر اضافہ غریب اور مریضوں کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اور متعلقہ اداروں سے فوری مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے ہوائی کرایوں میں فوری کمی اور سبسڈی دی جائے تاکہ عوام کو اس استحصالی نظام سے نجات مل سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More