dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

لیویز فورس کی بحالی سے متعلق کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا‘صوبائی وزےر داخلہ مےر ضےاءاللہ لانگو

صوبائی وزراءنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، کابینہ اجلاس میں مجموعی طور پر 26 ایجنڈوں پر غور کیا گیا بلوچستان میں امن، ترقی، تعلیم، عوامی فلاح اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے حکومت اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی تاکہ صوبے میں پائیدار استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے زیارت کے شہداءکے لواحقین کی جانب سے لیویز فورس کی بحالی سے متعلق کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا حکومت بلوچستان میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے شعبان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر توڑنے کے لیے پرعزم ہے بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے‘ےہ بات صوبائی وزراءمےر ظہور احمد بلےدی‘مےر ضےاءاللہ لانگو ‘مےر شعےب نوشےروانی اور مےنہ مجےد بلوچ نے مشترکہ پرےس کانفرنس کرتے ہوئے صحافےوں کو کابےنہ اجلاس سے متعلق برےفنگ دی گئی‘انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں مجموعی طور پر 26 ایجنڈوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی جبکہ صوبائی کابینہ نے شہداءکی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کی منظوری دی، جبکہ تعمیر نو اسکول اینڈ کالج کو جامعہ (یونیورسٹی) کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ صوبے میں اے اور بی ایریا کی تقسیم سے متعلق موجود ابہام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ انتظامی امور کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے پلاننگ مینوئل کی منظوری بھی دی، جس سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بہتر منصوبہ بندی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی۔سبی شاہراہ کی تعمیر پر وفاقی حکومت 15 ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ باقی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی‘انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کیڈیٹ کالج بورڈ میں ضروری رد و بدل کی منظوری دی گئی ہے۔ اس وقت بلوچستان میں 11 کیڈیٹ کالجزفعال ہیں، جن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن رولز کی منظوری دی ہے، جبکہ عوامی سہولت کے پیش نظر صوبے میں نئی تحصیل کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے شعبان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے‘ سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنی پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ وہ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، جبکہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے بھی وزیراعلیٰ بننے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی‘ بلوچستان کے حالات اور واقعات کو زمینی حقائق کے تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زیارت کے شہداءکے لواحقین کی جانب سے لیویز فورس کی بحالی سے متعلق کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی بہتری کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کوئٹہ شہر میں نصب متعدد کیمروں کو مختلف ہڑتالوں کے دوران نقصان پہنچایا گیا، جس سے نگرانی کے نظام کو متاثر ہونا پڑا۔ حکومت ان کیمروں کی بحالی اور جدید نگرانی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے‘صوبائی وزراءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن، ترقی، تعلیم، عوامی فلاح اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے حکومت اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی تاکہ صوبے میں پائیدار استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More