پنجگور طویل خشک سالی کی لپیٹ میں آگیا
پنجگور طویل خشک سالی کی لپیٹ میں ہے کنویں کاریزات کور جو خشک ہو گئے جبکہ بور کے پانی میں کمی ہو¿ا ہے لوگوں کو آ بنوشی اور آبپاشی کے لئے مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ کئی سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے دریائے رخشاں مکمل طور پر سوکھ گیا ہے آبپاشی کے لئے دریائے رخشاں سے نکالی گئی نہریں ( کور جو ) خشک ہوگئے ہیں ساتھ طویل خشک سالی کی وجہ سے کاریزات اور عام کنویں بھی خشک ہوگئے ہیں دوسری جانب رگ بور کی بھر مار سے زیر زمین پانی نیچے چلے جانے کی وجہِ سے غریب عوام کی عام کنویں خشک ہوگئے ہیں جبکہ علاقے کے قدیم اور موٹر آبپاشی کے نظام کاریزات خشک ہوگئے ہیں پنجگور میں سیاسی وسماجی لوگوں نے بڑے پیمانے پر اپنے من پسند افراد اور جیالوں کو بور دیئے ہیں جس سے نہ صرف زیر زمین پانی نیچے چلا گیا ہے بلکہ ابنوشی کے قدیم نظام کاریزات خشک ہوگئے ہیں حالانکہ بور لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے مگر اسکے باوجود سیاسی لوگوں اور سماجی شخصیات نے بور کی بھر مار کر کے پنجگور کو پانی جیسے عظیم نعمت سے محروم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے طویل خشک سالی کی وجہ سے پہلے سے پانی ناپید ہو تا جارہا ہے بور اور رگ مشینوں کی بھر مار سے پنجگور مذید پانی کے بحران سے دو چار ہوگیا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پنجگور کے باغات اور کھیت شدید متاثر ہونگے شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں طویل خشک سالی کو مدنظر رکھ کر آفت زدہ قرار دیا جائے پنجگور میں عام کنوو¿ں کے خشک ہونے سے عام غریب عوام الناس پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پانی کے حصول میں سرگرداں ہیں اگر پنجگور میں خشک سالی کا یہ سلسلہ جاری رہا اور بور کی بھر مار مذید جاری رہا تو آئندہ چند سالوں میں زیر زمین پانی ناپید ہوگا جس سے علاقے میں پانی کا مذید بحران پیدا ہوگا ۔