خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں، وزیر اعظم
اسلام آباد،وزیر اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں،اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے،خطے میں کشیدگی بڑھنے کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،صوبائی حکومتوں سے مل کر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کے بچت کی قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت فی الاوقت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ شہبازشریف نے کہاکہ بروقت اور مو¿ثر حکومتی حکمتِ عملی سے ملک میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کا بہترین انداز میں انتظام کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیر ا عظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں کے اضافے کے اثرات کو مو¿ثر انداز میں کنٹرول گیا۔ شہبازظشریف نے کہاکہ صوبائی حکومتوں سے مل کر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ جس طرح گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، اس طرز پر کفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کیلئے اسکی فراہمی کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراءاحد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔