dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ،حل بھی سیاسی ہے ،شاہدخاقان عباسی، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات پر تبادلہ خیال

کوئٹہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی،پنجاب کے صدر ملک ایوب اور نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی ملاقات۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورت حال اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنما نے بلوچستان کی بھگڑتی صورتحال اور حکومتی کارگردگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی ہے بلوچستان میں قومی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے اور بلوچستان کے سیاسی و قومی قیادت کی سیاسی اسپیس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More