صوبائی حکومت مشکل چیلنجز کے باوجود وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے‘بخت کاکڑ
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی بیان کا خیرمقدم اور وفاقی وزیر اطلاعات کی بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کامیابی کے طرف گامزن ہے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے حکومتِ بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہنا قابلِ تحسین ہے، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت کی حکمتِ عملی اور مسلسل محنت کے اعتراف پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں، صوبائی حکومت مشکل چیلنجز کے باوجود وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت عملی اقدامات کے ساتھ مو¿ثر بیانیہ سازی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے حکومتِ بلوچستان تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون اور یکساں حکمتِ عملی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف عملی کارروائیوں تک محدود نہیں، مو¿ثر بیانیہ اور عوامی آگاہی بھی اس کا اہم حصہ ہے۔