dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

حکومت بلوچستان کی یقین دہانی کے بعدکسان اتحاد نے اسلام آباد لانگ مارچ موخر کردیا

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت بلوچستان کی درخواست پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیا۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کی قیادت میں حکومتی وفد نے کسان اتحاد کے صدر خالدباٹھ سے ملاقات کی، جس میں رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران حکومتی وفد نے کسان اتحاد کے صدر کو کسان برادری کے مطالبات کے حل کے لیے اقدامات اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بابر یوسفزئی کے مطابق خالد باٹھ نے حکومتی یقین دہانی اور درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کیا اور حکومتی وفد کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کسان اتحاد نے لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔معاون برائے داخلہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات مثبت پیش رفت کی جانب اہم قدم ہیں، جبکہ حکومت کسان برادری کے جائز مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More