سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک، متعدد مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک کیے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹرسائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔