جیکب آباد سے بلوچستان کو آٹے کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 95 بوریاں آٹا برآمد
جیکب آباد سے بلوچستان کو آٹے کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 95 بوریاں آٹا برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی جانب غیر قانونی طور پر آٹے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی پولیس نے دو لوڈر رکشوں کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا مجموعی طور پر 95 بوریاں آٹا تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی جانب جانے والے دو لوڈر رکشوں کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران ان میں لدا ہوا 95 بوریاں آٹا برآمد ہوا، پولیس کے مطابق آٹا غیر قانونی طور پر بلوچستان منتقل کیا جارہا تھا جسے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کردی گئی ہے۔