dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

یوم دفاع ،صدر، وزیر اعظم کا مسلح افواج کے شہدائ، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراج عقیدت

صدرمملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے شہدائ، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ  6 ستمبر 1965 کو ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری اجتماعی قوت کا مظہر ہے،آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی نے ہماری عسکری تاریخ میں ایک اور سنہری باب رقم کیا،پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے استحکام کا ایک موثر اور ذمہ دار ستون بن کے ابھرا ہے اور اپنی سرحدوں سے آگے بھی امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کےلئے مو¿ثر کردار ادا کر رہا ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان  کے اجتماعی سلامتی ، علاقائی امن و استحکام اور قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے  بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر ہے،پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ہائبرڈ وارفیئر کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی دشمن قوتوں کی مذموم سازشوں کو بھی پوری قوت اور عزم کے ساتھ ناکام بنایا جا ئے گا۔ہفتہ کو صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک یادگار مقام رکھتا ہے،یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ یومِ دفاع و شہدائے پاکستان ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم قوم کے ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں، جنہوں نے 1965ءمیں اپنے پیارے وطن کے دفاع میں بے مثال عزم، بہادری جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنا دیا۔انہوںنے کہاکہ میں پوری قوم کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے شہدائ، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے شہداءنے اپنے خون اور قربانیوں سے قومی تاریخ میں شجاعت اور حب الوطنی کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں جو ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے  مشعلِ راہ رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ  6 ستمبر 1965 کو ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری اجتماعی قوت کا مظہر ہے،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب کوئی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔انہوںنے کہاکہ 6 ستمبر کا یہی جذبہ ایک بار پھر آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی میں نمایاں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی فتح 6 ستمبر کے جذبہ حب الوطنی اور جذبہ آزادی کا تسلسل ہے، معرکہ حق نے ہماری قومی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم کیا ہے، یہ غیر معمولی کامیابی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم، حوصلے اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے،یہ کامیابی مسلح افواج اور عوام کے درمیان  دیرینہ، مضبوط اور مثالی باہمی رشتے کی بھی عکاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک  ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان خطے اور دنیا بھرمیں امن، مکالمے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پ±رعزم ہے،پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے استحکام کا ایک موثر اور ذمہ دار ستون بن کے ابھرا ہے اور اپنی سرحدوں سے آگے بھی امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے مو¿ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان  کے اجتماعی سلامتی ، علاقائی امن و استحکام اور قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے  بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اس حوالے سے عالمی برادری کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو پاکستان میں اپنے پراکسی عناصر کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے سے باز آنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس اس امر کی گواہی دیتی ہیں کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی ہے اور بھارت و طالبان رجیم کے درمیان گٹھ جوڑ اب کوئی راز نہیں رہا۔انہوںنے کہاکہ دشمن کی جانب سے مسلط کی جانے والی ہر روایتی اور غیر روایتی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے اپنی مستعدی، ہمہ وقت تیاری اور وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کا عملی ثبوت دیا ہے،پوری قوم آج بھی اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مضبوط دفاع کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام، سیاسی رواداری، قومی یکجہتی، تعلیم اور ترقی بھی پاکستان کی طاقت کی بنیادی اساس ہیں،ہم سب کو مل کر اپنی نوجوان نسل اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن، محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آج جب ہم اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، ہم پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،ہم اس عہد کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناحؒکے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک مضبوط، جمہوری، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ الّلہ تعالیٰ ہمارے شہداءکے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی سے نوازے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء6 ستمبر 2026 پر اپنے پیغام میں کہاکہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جو ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے مسلح افواج اور قوم کے بے مثال عزم، اتحاد اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،یہ دن ہمیں ان شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ 6 ستمبر 1965ءکو دشمن کی بلااشتعال جارحیت اور عددی برتری کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری سے ا±سے ہر محاذ پر ذلت آمیز اور فیصلہ کن شکست سے دوچار کیا۔انہوںنے کہاکہ یومِ دفاع کے موقع پر میں پوری قوم کی جانب سے اپنی مسلح افواج کے شہدائ، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ 1965ءکی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کا ثبوت دیا۔ مسلح افواج اور قوم نے مل کر ہماری قومی تاریخ میں قابلِ رشک اور لازوال میراث رقم کی۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں بہادری کی تابناک روایت کو برقرار رکھتے ہوئے معرکہ حق میں پاک افواج نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی کمال پیشہ ورانہ حکمت عملی سے اپنے ازلی دشمن کو ایسا جواب دیا جسے ا±س کی نسلیں یاد رکھیں گی،پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی پر فخر کرتی ہے،آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی نے ہماری عسکری تاریخ میں ایک اور سنہری باب رقم کیا،ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ 6 ستمبر کا جذبہ اور ولولہ آج بھی پوری قوت کے ساتھ زندہ اور مضبوط ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو آج درپیش چیلنجز ہم سے مزید قومی اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں۔ ہمارا روایتی دشمن، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے سرگرم ہے، تاہم ان دشمن قوتوں کو مسلسل اور فیصلہ کن شکستوں کا سامنا ہے،ہائبرڈ وارفیئر کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی دشمن قوتوں کی مذموم سازشوں کو بھی پوری قوت اور عزم کے ساتھ ناکام بنایا جا ئے گا۔ انہوںنے کہاکہ آج ہمارا سب سے بڑا چیلنج جہالت، غربت اور پسماندگی کا خاتمہ اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒاور علامہ محمد اقبالؒکے وژن کے مطابق ڈھالنا ہے۔ ہماری حقیقی طاقت محض ہماری دفاعی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ ایک متحد، پ±رامن، مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط قوم میں بھی مضمر ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت، ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پ±رعزم اقدامات جاری رکھے گی۔معاشی ترقی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں بھی ترجیح رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا فعال اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے علمبردار کے طور پر ابھرا ہے اور اجتماعی امن اور علاقائی استحکام کے لیے م±وثر کردار ادا کر رہا ہے،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر ہے اور اجتماعی دفاع، باہمی سلامتی اور برادر ممالک کے ساتھ پائیدار شراکت داری کے لیے ہمارے عزم کا عکاس ہے، پاکستان امن و سلامتی کے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اور علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے تعاون اور مکالمے کو ہی اولیت دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی ا±منگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا،مسئلہ کشمیر پر بھارت کا قابلِ مذمت طرزِ عمل اور مسلسل ہٹ دھرمی خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کے تاریخی دن ہم اس عزم کی تجدید کریں کہ قائداعظم محمد علی جناحؒکے اصولوں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنی قومی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں گے، آئیں، ہم سب مل کر پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے کام کریں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ مضبوط دفاع پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہماری قومی سلامتی کی ضامن ہیں ، پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی سے نوازے اور ہمارے شہداءکے درجات بلند فرمائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More