dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے 6 ستمبر 1965ءکو پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور قربانی کی مثال قائم کی تھی، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی‘وزےراعلیٰ بلوچستان

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یومِ دفاعِ پاکستان قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہداءکے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی‘کوئٹہ میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوجی و سول حکام، شہداءکے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔ قومی ترانے کی گونج اور پرچم کشائی کے بعد شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا‘وزےراعلیٰ بلوچستان مےرسرفراز بگٹی ودےگر نے کہاکہ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ 6 ستمبر 1965ءکو پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور قربانی کی مثال قائم کی تھی، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ شہداءکی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیںپاکستان کی بقا اور سلامتی شہداءکے خون کی مرہونِ منت ہے۔ آج کے دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم ملک کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ایک اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “ہم اپنی تعلیم اور محنت سے وطنِ عزیز کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لائیں گے یومِ دفاع کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شہداءکے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ قبرستانوں میں حاضری دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر جھنڈیاں، بینرز اور قومی پرچم لہرائے گئے۔ عوام کی بڑی تعداد نے بچوں کے ساتھ ریلیوں اور تقاریب میں شرکت کی‘شہریوں نے ملی نغمے سن کر وطن سے محبت کے جذبے کا اظہار کیا۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کر کے شرکاءسے خوب داد سمیٹی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More