dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

مساجد کا دہشت گردی کےلئے استعمال فتنہ الخوارج کے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے نواحی گاں موزک میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے مساجد میں دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنا اور ان کا تشدد کے مراکز کے طور پر استعمال کرنا اسلام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا مساجد جیسے مقدس مقامات کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا، ان کے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف کا واضح ثبوت ہے،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More