سوشل میڈیا پر وائرل یتیم بچے کی آواز وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچ گئی، پانچ بہن بھائیوں کی کفالت اور رہائش کی ذمہ داری اٹھا لی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہوٹل پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد، اس کے پانچ بہن بھائیوں اور والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر منیر احمد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے بچے سے ملاقات کی اور پانچوں بہن بھائیوں کو اسکولوں میں داخل کرانے، خاندان کو رہائش فراہم کرنے اور اپنے ذاتی اخراجات سے بچوں کی ونٹر شاپنگ کرانے کی ہدایات جاری کیں