dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

اوتھل ،تیز رفتار ویگن ،مسافر کوچ میں تصادم ،خواتین سمیت 12افرادجاں بحق ،25سے زائد زخمی

اوتھل میں تیز رفتار مسافر ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12افرادجاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کو اوتھل کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب ویگن کراچی سے بیلہ جانے والی تیز رفتار مسافر ویگن اورکراچی جانے والی مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت12افراد جاں بحق جبکہ 25سے زئد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو1122،مرک 1122وندر ، مرک لیاری کی ٹیمیں ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں بعض افراد کی شناخت نوراللہ، شریف، فضل کریم، حبیب اللہ، ارشد سباکی اور خیر بی بی کے نام سے ہوئی ہیں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں جبکہ دیگر نعشیں شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ پولیس نے بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا ۔پولیس مزیدکارروائی کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More