dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

سپیکر قومی اسمبلی کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ ،سپیکربلوچستان اسمبلی سے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک روزہ دورے پربدھ کو کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثنائ اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل, وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، ممبر قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More