dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام ،عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں بگٹی قبیلے کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات نے ملاقات کی بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر سید اقبال شاہ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراءمیر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ ،حاجی علی مدد جتک بھی موجود تھے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور سیاسی و قبائلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ صوبے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More