dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

نواب ثناءاللہ زہری سے سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال، انتظامی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور ان کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ملاقات میں سیاسی رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، علاقے کی ترقی اور سیاسی و انتظامی امور میں باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More