dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

اسلام آباد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مینگل ہاوس آمد،

وزیر اعلی بلوچستان نے میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی،
ملاقات میں گزشتہ دنوں خضدار میں میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر فتنہ ہندوستان کے دہشتگردانہ خودکش حملے اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
وزیر اعلی بلوچستان نے حملے میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور جھالاوان عوامی پینل وڈھ کے صدر میر یاسر مینگل کی صحت دریافت کی انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،

اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، میر آفتاب بگٹی، سردار مراد خان شیخ، میر فرید رئیسانی، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی، میر شہباز خان قلندرانی، داود جان محمدزئی، حاجی منصور ساسولی، میر منصور گرگناڑی، میر عتیق الرحمن ساجدی، اور دیگر معززین بھی موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More