محسن نقوی کاوزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کیاوفاقی وزیر محسن نقوی نے میر ضیاءاللہ لانگو کی خیریت دریافت کی اور ان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا میر ضیاءاللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا، امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔