dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

پشین میں مزدوروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت، دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے پشین کے علاقے سرانان بازار میں مزدوروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں مصروف محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی سفاکیت اور انسان دشمنی کا ثبوت ہے۔ روزانہ اجرت پر اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے والے بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے حوصلوں کو کسی صورت متزلزل نہیں کرسکتے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگرد عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ دہشتگردی کے ذریعے بلوچستان کے امن و ترقی کے سفر کو متاثر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مزدور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے تھے، انہیں نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے اور عوام متحد ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے حملے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مزدور کی جلد صحتیابی کےلئے دعاءبھی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More