dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

نوشکی واقعہ: خواتین کے قتل پر بلوچستان میں شدید تشویش، سیاسی و سماجی رہنماوں کی دہشتگردی کی مذمت

ڈپٹی سپےکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ‘ صوبائی وزر تعلےم راحےلہ حمےد درانی‘ مشےر کھےل مےنہ مجےد اور رکن صوبائی اسمبلی ہادےہ نواز نے نوشکی کے علاقے کلی مینگل آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بلوچستان بھر میں شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہارواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے خواتین کے قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ پرامن شہریوں، خصوصاً خواتین کو ان کے گھروں میں نشانہ بنانا نہ بلوچ روایات، نہ غیرت اور نہ ہی انسانی اقدار سے مطابقت رکھتا ہے دہشتگرد بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اور ایسے عناصر امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں‘ےہ بات انہوں نے جمالی آڈےٹورےم سول سےکرٹرےٹ مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ مشیر کھیل بلوچستان مینا مجید نے کہا کہ کلی مینگل آباد میں ماں بیٹی، بی بی حنیفہ اور بی بی حفصہ، کو مبینہ طور پر دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، جس کے باعث نوشکی سمیت پورا بلوچستان سوگوار ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ خاندان پہلے سیلاب سے متاثر ہوا تھا اور پاک فوج کے تعاون سے ان کا گھر بحال کیا گیا تھا، جبکہ بی بی حنیفہ سرکاری ملازمہ تھیں۔مینا مجید نے کہا کہ پرامن شہریوں، خصوصاً خواتین کو ان کے گھروں میں نشانہ بنانا نہ بلوچ روایات، نہ غیرت اور نہ ہی انسانی اقدار سے مطابقت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اور ایسے عناصر امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں، تاہم عوام کو بھی مشکوک سرگرمیوں اور عناصر کی نشاندہی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مینا مجید نے مزید کہا کہ بی بی حنیفہ اور بی بی حفصہ کا قتل بلوچستان کے تمام امن پسند اور ترقی پسند طبقات کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں اس نوعیت کا تشدد ناقابلِ فہم ہے، جبکہ مذہب اور بین الاقوامی قوانین کے تحت بھی خواتین کو تحفظ حاصل ہے۔ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے بی بی حفصہ اور بی بی حنیفہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنگین اور افسوسناک واقعہ ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر امن دشمن عناصر کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔رکن بلوچستان اسمبلی ہادیہ نواز نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف مو¿ثر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More