dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بہادری کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پے در پے کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ملک میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکجان ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More