dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

عوام اورتاجربرادی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام منفی خبروں پر کان نہ دھریں،صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی شہر کے دورے کے موقع پرعوام اور تاجروں سے بات چیت

صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے جمعہ کو اچانک شہر کے مختلف علاقوں لیاقت بازار، قندھاری بازار،پرنس روڈ،زرغون روڈ،سریاب روڈ،بروری روڈ ،گاہی چوک، جوائنٹ روڈ کا دورہ کیااس موقعے پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی انکے ہمراہ موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے شہریوں بھر میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاوزیرداخلہ بلوچستان عوام اور دکانداروں سے بھی ملے۔وزیرداخلہ نے شہر میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں عروج پرہے،شہر بھر میں معاملات زندگی معمول پر اور ٹریفک رواں دواں ہے کہیں بھی روڈ پر بند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اورتاجربرادی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام منفی خبروں پر کان نہ دھریں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More