dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

جمعیت اور عوام کا تعلق چولی دامن کا ساتھ ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام تنظیمی استحکام اور شعبہ جاتی فعالیت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ضلعی قائدین نے مختلف یونٹوں کا تفصیلی دورہ کیا، جن میں ابوبکر صدیق یونٹ کلی اسماعیل، جناح ٹاو¿ن یونٹ، کلی شابو یونٹ، مسلم اتحاد کالونی یونٹ، شمس المدارس غفور ٹاو¿ن یونٹ، عبداللہ ابن زبیر یونٹ بکرا منڈی، عبداللہ بن مسعود یونٹ بکرا منڈی اور ملک حسن کالونی یونٹ شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا خورشید احمد، شیخ مولانا عبدالاحد،حافظ شبیر احمد مدنی، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، مولانا عبدالبصیر، حافظ مسعود احمد، حافظ رشید احمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، عبدالصمد حقیار، حافظ سراج الدین، شاہ زاہد مشوانی، مولوی علی جان، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی اور مفتی رشید احمد حقانی نے شرکت کی۔ دورے کے دوران تمام یونٹوں کی تنظیمی کارکردگی، مختلف شعبہ جات کی فعالیت، جاری سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ذمہ داران نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے کہا کہ جمعیت کا راستہ روکنے میں ہمیشہ بااثر قوتیں ملوث رہی ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے اعتماد کی بدولت ایسی تمام کوششیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اور عوام کا تعلق چولی دامن کا ساتھ ہے، یہی مضبوط رشتہ جماعت کی اصل قوت ہے، جسے کسی سازش کے ذریعے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور عوام سے مربوط بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، یونٹوں کی سطح پر دعوتی، تنظیمی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ جمعیت کا پیغام ہر گھر تک پہنچے اور جماعت مزید مضبوط ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More