dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

حضرت مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ دوٹوک، اصولی اور قومی مفادات کا ترجمان ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ) الرازی نیوز(جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے آئینی و جمہوری مو¿قف کو غلط ثابت کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علماءاسلام ہزاروں شہداءکی قربانیوں کی امین جماعت ہے ہمیں شہداءکی عظمت اور ان کی قربانیوں کا درس دینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جبر کے سائے تلے کرائے کے سوشل میڈیا کارکنوں کے ذریعے عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوششیں نئی بات نہیں، قوم حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے،ختلافِ رائے کو تہذیب، دلیل اور شائستگی کے دائرے میں رہ کر پیش کیا جانا چاہیے کردار کشی، بدزبانی اور اخلاق سے گری ہوئی زبان کا استعمال باعثِ شرم ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ استعمار اور سامراج کے خلاف جدوجہد، آزادی کی تحریکوں اور بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے ایسی عظیم روایات کے وارث نہ تو دھمکیوں سے مرعوب ہوتے ہیں اور نہ ہی گالی گلوچ اور بے ہودہ پروپیگنڈے سے خوفزدہ ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ دوٹوک، اصولی اور قومی مفادات کا ترجمان ہے۔انہوں نے ہر دور میں آئین، جمہوریت، عوامی حقوق اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بے باک مو¿قف اختیار کیا ہے اور اسی وجہ سے ان کی آواز ملک کے باشعور عوام کی آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کردار کشی اور منفی پروپیگنڈے سے حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے، بلکہ ایسے ہتھکنڈے اپنے اختیار کرنے والوں کی سیاسی و اخلاقی کمزوری کو بے نقاب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے، عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے اور آئین شکنی کرنے والے آج قوم کو جمہوریت اور حب الوطنی کا درس نہ دیں۔ جمعیت علماء اسلام ہر سطح پر آئین، جمہوریت، عوامی حقِ رائے دہی اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More