dailyalraziquetta1.8
daily alrazi newspaper breaking urdu news quetta

پیپلز پارٹی آئندہ بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کی حمایت جاری رکھے گی،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 1931میں ڈوگرہ افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کی برسی پرسرینگر میں شہید ہونے والے 22 عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو یہ پیغام ہے کہ عزت، انصاف اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی خواہش کو طاقت کے زور پر کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ13 جولائی 1931ءکے شہداءکے لہو نے کشمیری عوام کی جمہوری، سیاسی اور انسانی حقوق کے لیے طویل اور باوقار جدوجہد کی بنیاد رکھی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں میں دنیا کو ایک پیغام دیتی ہیں،دنیا کو یہ پیغام ہے کہ عزت، انصاف اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی خواہش کو طاقت کے زور پر کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پ±رامن حل ہو۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو۔ انہوںنے کہاکہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مسئلہ کشمیر پر اصولی مو¿قف مشعل راہ ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کی آواز بنی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیاں رنگ بہت جلد امن، انصاف اور آزادی کی صورت میں رنگ لائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More