Category: کھیل

  • فرانس کے ایم باپے کا میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں دوسرا نمبر

    فرانس کے ایم باپے کا میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں دوسرا نمبر

    دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایم باپے سوئیڈن کے خلاف دو گول اسکور کرکے میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اُن کے گولز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    ایم باپے کے دو گول اُنہیں مزید ریکارڈ کے مالک بنا گئے، اب وہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    اُنہوں نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میروو سلاو کلوزے کے 16 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، 18 گولز کے ساتھ وہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں، میسی کے مجموعی گولوں کی تعداد 19 ہے۔

    اس کے علاوہ وہ جاری ورلڈ کپ میں چھ گول اسکور کرچکے ہیں، یعنی وہ اس ورلڈ کپ میں چھ گول کرنے والے میسی کے برابر آگئے ہیں اور گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔

    ایم باپے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، ناک آؤٹ راؤنڈ میں ان کے گول کرنے کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ سے اخراج، جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکیاں

    فیفا ورلڈ کپ سے اخراج، جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکیاں

    فیفا ورلڈ کپ پہلے مرحلے میں میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر جنوبی کوریا کے کوچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے میں ہی دو شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیم جنوبی کوریا کے مستعفی ہیڈ کوچ ہانگ میونگ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

    رپورٹ کے مطابق مستعفی ہیڈ کوچ نے ان دھمکیوں کی اطلاع اپنے ملکی متعلقہ حکام کو دی، جس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم اور ان کی وطن واپسی کے موقع پر انچیون ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    ٹیم کی واپسی سے قبل 160 پولیس اہلکاروں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو تعینات کیا گیا جبکہ 25 خصوصی سیکیورٹی اہلکار بھی الرٹ رہے۔

  • عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق گزشتہ چند ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے کھلاڑی پر بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور بچوں سے لاتعلقی جیسے سنگین الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کو اس تنازع میں شامل کرنے پر انتباہ جاری کیا تھا۔

    اب عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ لیک آڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ اس مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں عماد وسیم، ثانیہ اشفاق، اہلِ خانہ اور پولیس کے درمیان ہونے والی گفتگو سنی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس مبینہ آڈیو کی دونوں شخصیات نے اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔

    اس وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر ثانیہ اشفاق اپنے بچوں کی خاطر عماد وسیم سے رشتہ بچانے کی درخواست کرتی سنائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ کم سن بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

    آڈیو میں مبینہ طور پر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں جبکہ ثانیہ یہ کہتی سنائی بھی دے رہی ہیں کہ میں لندن سے اپنا رشتہ بچانے آئی ہوں، میں اکیلی 3 بچوں کی کفالت کیسے کروں گی۔

    اس آڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین ثانیہ اشفاق سے اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔

    اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل بھی سامنے آئے ہیں۔

    اداکارہ ہیرا سومرو نے لکھا کہ آخر اکثر مرد ایسا کیوں کرتے ہیں؟ جبکہ اداکارہ آرمینہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مردوں کو کبھی کسی عورت کا ساتھ نصیب نہ ہو۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ آڈیو سن کر میرا دل ٹوٹ گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

  • فیفا ورلڈکپ: میکسیکو میں ٹیم کی تاریخی فتح کا جشن سوگ میں تبدیل

    فیفا ورلڈکپ: میکسیکو میں ٹیم کی تاریخی فتح کا جشن سوگ میں تبدیل

    فیفا ورلڈکپ میں میکسیکو کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران دارالحکومت میکسیکو سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہجوم میں دم گھٹنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    حکام کے مطابق یہ حادثہ شہر کے معروف ’اینجل آف انڈیپینڈنس‘ یادگار اور ’پاسیو ڈی لا ریفارما‘ کے اطراف پیش آیا جہاں ہزاروں شائقین ایکواڈور کے خلاف میکسیکو کی 0-2 کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔

    میڈیکل حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مختلف مقامات پر بے ہوش افراد کو طبی امداد فراہم کی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ایک 44 سالہ مرد اور ایک 19 سالہ لڑکی جانبر نہ ہو سکیں۔

    میکسیکو کی میئر کلارا بروگاڈا نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوشی کے مواقع پر ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے جشن منائیں۔

    واضح رہے کہ میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے کر 40 برس بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کی جس کے بعد ملک بھر خصوصاً میکسیکو سٹی میں شائقین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جشن کا ماحول دیکھتے ہی دیکھتے ایک افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی اسپنر ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی اسپنر ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

    آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد ایک درجہ ترقی پا کر دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے۔

    بدھ کو جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ افغانستان کے راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    پاکستان کے دیگر بولرز میں محمد نواز 12ویں، سلمان مرزا 20ویں اور شاہین شاہ آفریدی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بیٹر ہیں۔

     

    بھارت کے ایشان کشن دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ابھیشیک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

     

    پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 40ویں، بابر اعظم 42ویں اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد 18ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سعود شکیل 23ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان علی آغا دو درجے تنزلی کے بعد 28ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    ٹیسٹ بولرز میں نعمان علی پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بولر ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس دو، دو درجے ترقی کے بعد بالترتیب 25ویں اور 26ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

  • ایم باپے کا میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں دوسرا نمبر

    ایم باپے کا میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں دوسرا نمبر

    ایم باپے کے دو گول اُنہیں مزید ریکارڈ کے مالک بنا گئے، اب وہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

     

    اُنہوں نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میروو سلاو کلوزے کے 16 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، 18 گولز کے ساتھ وہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں، میسی کے مجموعی گولوں کی تعداد 19 ہے۔

     

    اس کے علاوہ وہ جاری ورلڈ کپ میں چھ گول اسکور کرچکے ہیں، یعنی وہ اس ورلڈ کپ میں چھ گول کرنے والے میسی کے برابر آگئے ہیں اور گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔

     

    ایم باپے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، ناک آؤٹ راؤنڈ میں ان کے گول کرنے کی تعداد دس ہوگئی ہے۔