Blog

  • ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق سیاحوں کو مہنگا پڑ گیا

    ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق سیاحوں کو مہنگا پڑ گیا

    کے ڈی اے حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے گاڑی دریا میں پھنس گئی۔

     

    گاڑی دریائے کنہار میں ڈوبنے پر کے ڈی اے حکام کے ریسکیو بوٹ نے گاڑی میں موجود چار افراد کو ریسکیو کر لیا۔

     

    کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

  • پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

     

    فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

     

    اس موقع پر قانون سازی، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

     

    ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان مسلسل فروغ پاتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور تعمیری مکالمے کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

  • پنجاب میں 9 لاکھ کسان کارڈ جاری، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم

    پنجاب میں 9 لاکھ کسان کارڈ جاری، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کسان کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار کاشتکاروں کو شامل کر لیا گیا ہے اور مجموعی تعداد 10 لاکھ کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔

     

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کسان کارڈ کے تحت دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی، جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھادوں کی خریداری کے لیے استعمال کیا۔

     

    اجلاس کو بتایا گیا کہ خریف کی فصل کے لیے 116 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے، جن میں سے 62 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں، جبکہ خریف قرضوں کا 75 فیصد حصہ کاشتکاروں نے خالصتاً کھاد پر خرچ کیا۔

     

    اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی آڈٹ فرم KPMG کسان کارڈ پروگرام کے اثرات سے متعلق اپنی رپورٹ 30 ستمبر تک پیش کرے گی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان کارڈ پروگرام کی عالمی سطح پر تشہیر بھی کی جائے گی۔

     

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسان کو حقیقی معنوں میں ایمپاور کیا ہے۔

     

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تین مراحل کے دوران 34 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں، بریفنگ کے مطابق ٹریکٹر حاصل کرنے والے 41 فیصد کاشتکار ایسے ہیں جنہیں زندگی میں پہلی بار ٹریکٹر ملا، جبکہ 20 فیصد کسانوں نے ٹریکٹر کے ساتھ جدید زرعی آلات بھی خریدے ہیں۔

     

    مزید بتایا گیا کہ 32 فیصد کاشتکار دیگر کسانوں کو سروس پرووائیڈر کے طور پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

     

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تین سال کے دوران 50 ہزار ٹریکٹرز دیے جائیں گے، جبکہ ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے، ٹریکٹرز کی تقسیم کے پورے طریقہ کار میں انسانی مداخلت مکمل طور پر ختم کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔

  • روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل

    روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل

    روسی وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ہونے والے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں، اسلام آباد اور کابل مسلح تصادم ختم کریں اور تمام متنازعہ امور کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کریں۔

     

    بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی طرف واپس آنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • امریکی وفد کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، تہران واشنگٹن مذاکرات پر گفتگو

    امریکی وفد کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، تہران واشنگٹن مذاکرات پر گفتگو

    قطری وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران قطر کی ثالثی کی کوششوں کا اعادہ کیا اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا۔

     

    ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، جبکہ لبنان میں جاری جنگ بندی کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

     

    وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایرانی اور امریکی تکنیکی وفود کی بات چیت مختلف سطحوں پر جاری ہے اور یہ اجلاس مختلف مقامات پر ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں تاکہ مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے، خواہ وہ دوحہ میں ہوں یا کسی اور مقام پر۔

     

    ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی اعلیٰ سطحی براہ راست ملاقات جاری نہیں ہے، تاہم تکنیکی اور ثالثی سطح پر رابطے برقرار ہیں

  • ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

    ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

     

    یہ بات انہوں نے اسرائیل کے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران، حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگیں ختم ہوچکیں یا ان میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے؟

     

    انہوں نے کہا کہ یہ جنگیں کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی، اگر آپ مشرقِ وسطیٰ اور دنیا میں محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر وقت مضبوط اور چوکنا رہنا ہوگا۔

     

    نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور اس نے اپنے دشمنوں کو نمایاں حد تک کمزور کر دیا ہے تاہم ان کے بقول ابھی بھی بہت سا کام باقی ہے، ہمیں ایرانی محور کے باقی ماندہ عناصر سے نمٹنا ہوگا اور ساتھ ہی امن معاہدوں کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

     

    دوران انٹرویو نیتن یاہو سے پوچھا گیا کہ وہ کن ممالک کے ساتھ مستقبل میں امن معاہدوں کی توقع رکھتے ہیں اور کیا ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے تو انہوں نے کسی ملک کا نام لینے سے گریز کیا۔

     

    انہوں نے کہا کہ میں ابھی کسی ملک کا نام نہیں لینا چاہتا کیونکہ میں نتائج دینا چاہتا ہوں لیکن وقت آنے پر سب دیکھیں گے، لبنان کے ساتھ ایسی پیشرفت ہوئی جس کا کسی کو تصور بھی نہیں تھا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں۔

     

    اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی ملک طاقتور ہوتا ہے تو دوسرے ممالک اس کے ساتھ اتحاد بھی کرتے ہیں اور امن معاہدے بھی کرتے ہیں۔

  • سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے

    آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان رجیم نے اپنی زیر انتظام سر زمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے تسلسل میں بلوچستان کی سرحد کی جانب 4 ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے، پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے ان تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کر لی۔

     

    جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید دفاعی اقدامات کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا، بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث مبینہ طور پر دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیوں کا مقصد اپنی حکومت کے زیرِ اثر مشکلات کا شکار افغان عوام کی توجہ ہٹانا ہے، افغان طالبان کو یہ احساس کرنا چاہیے کہ ان کا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

     

    بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کو اپنے عوام کو ایسے اقدامات اور بیانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے دہشت گردی کی سرپرستی ترک کرنی چاہیے اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

     

    ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ اگر افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی یا سرحد پار کارروائیاں جاری رکھیں تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے مکمل طور پر چوکس اور ہر وقت تیار ہیں۔

     

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے یا عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی سرحد پار مہم جوئی یا اشتعال انگیزی کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب آپریشن غضب للحق کے تحت دیا جاتا رہے گا۔